Wednesday, July 12, 2023

Government Of sindh

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمینٹ کا اجلاس 


* اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ اور دیگر شریک


* یہ اجلاس میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ بات چیت کیلئے بلایا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ 


* میں چاہتا ہوں کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی بھرپور خدمت کریں، سید مراد علی شاہ  


* شہر کراچی نے ماضی میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی اور عوام کے مسائل کے حوالے سے تفریق دیکھی ہے، وزیراعلیٰ سندھ


* میں چاہتا ہوں کہ اب بلا تفریق سے شہر اور اس کے عوام کی خدمت ہونی چاہئے، سید مراد علی شاہ  


* پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن امان بحال کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ 


* ہماری حکومت نے شہر میں ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام نے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا ، مراد علی شاہ 


* پیپلز پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ بلدیاتی نمائندے شہر میں عوام کے مسائل حل رکتے ہوئے دکھائی دیں، وزیراعلیٰ سندھ 


* شہر میں واٹر بورڈ کا کام بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ


*  سندھ سولڈ ویسٹ کے کام کو مزید بہتر کرنا ہے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ


* شہر کے تمام اداروں کو بہتر اور مضبوط کرنے کیلئے کام کرینگے، میئر کراچی


* شہر کی ٹرانسپورٹ، سڑکوں، نکاسی آب کو مزید بہتر کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ


* کے ایم سی اپنے مالی وسائل کو بڑھائے اور بہتر کرے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 


* تمام ٹائونز کے نمائندوں کو ساتھ لے کر چلیں، وزیراعلیٰ سندھ کی میئر کراچی کو ہدایت


* کے ایم سی ٹائونز اور کنٹونمینٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کام کرے، وزیراعلیٰ سندھ 


* وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو ہدایت دی کہ وہ نئے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں


* نئے ٹائونز کے جو مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کریں، وزیراعلیٰ سندھ 


* محرم الحرام آ رہا ہے تمام بلدیاتی ادارے اپنے متعلقہ علاقوں میں نکاسی آب، اسٹریٹ لائیٹس اور سڑکوں کو بہتر بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ 


#SindhGovernment #LocalGovtSindh #LocalGovernmentBoard #Sindh

No comments:

Post a Comment

comprehansive Guide Of Mortgage

 https://docs.google.com/document/d/1RrZ8VUZ0NmzOql4tsL1u3WyvEm8re8qfJbmWpZxEq2g/edit?usp=drivesdk